ملتان شہر کی صفائی کیلئےتین سپیشل صفائی سکواڈ تشکیل

108

ملتان، 3جنوری(اے پی پی):شہر کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے تین سپیشل صفائی سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں، سیکنڈری کلیکشن کے لئے تینوں صفائی سکواڈ 68 ورکرز پر مشتمل ہیں۔ ہر صفائی سکواڈ کو لوڈر،فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر، ٹرالیوں اور دیگر مشینری کی مدد حاصل ہے۔

سپیشل صفائی سکواڈ شہر کے داخلی راستوں کی صفائی کریں گے، شہر میں شامل نئی یونین کونسلوں کی صفائی سرانجام دیں گے جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں کی زیرو ویسٹ فارمولے کے تحت صفائی کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

 صفائی سکواڈ شہر کے داخلی راستوں اور ملتان پبلک سکول روڈ کی صفائی میں مصروف عمل ہیں، وال ٹو وال صفائی کا کام جاری و ساری ہے۔

کمپنی ورکشاپ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، تمام زیر مرمت گاڑیوں کو فوری طور پر آن روڈ کرنیکی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔