ملتان، 3جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر70 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی، مسافروں کو ماسک کی پابندی نہ کرانے پر26 بسوں کو چالان کر دیا گیا ہے، بسوں کےمالکان پر 59ہزار 4سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے موٹروے پولیس ایم5 کے ہمراہ بسوں میں ماسک بھی تقسیم کئے، بسوں کے مسافروں میں300 ماسک تقسیم کئے گئے ہیں۔
اے سی سٹی عابدہ فرید نے چوک کمہاراں والا کے ایریا میں دکانوں کی انسپکشن کی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر 10 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔











