نوشہرہ ورکاں پولیس نےدو ڈکیت گینگ کےآٹھ ارکان گرفتار کر لیے، مال مسروقہ برآمد

74

نوشہرہ ورکاں،23جنوری(اے پی پی):سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد  فلکی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  بھرپور مہم جاری ہے۔

ایس ایچ او محمد ریاض سنگھا اور انکی ٹیم انچارج حیدر چوکی سرفراز احمد ڈوگر نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت گینگ رمضان عرف جانا ڈکیت گینگ اور عمران عرف مانی گینگ کے آٹھ ارکان سلمان،عرفان،اسماعیل،اعظم،وقاص وغیرہ کو گرفتار کرکے پندرہ موٹر سائیکلیں، دس موبائل فون، دس لاکھ نقدی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف  غیر قانونی اسلحہ کے آٹھ مقدمات درج کرکے زیر استعمال اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کو  قتل، ڈکیتی اور منشیات کے سولہ مقدمات میں مطلوب نتھو سویا کے رہائشی گلزار احمد کو گرفتار کرکے 5100 سو گرام چرس اور وارداتوں میں زیر استعمال کلاشنکوف برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او محمد ریاض سنگھا کے مطابق ملزم گلزار احمد بے رحمانہ انداز میں واردات کرتا رہا ہے جس  کی مخبری ملنے پر ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا ہے اور مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

سرکل نوشہرہ ورکاں میں تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس کی بہترین کارکردگی پر سی پی او گوجرانوالہ نے شاباش دی ھے ۔