نوشہرہ ورکاں،06 جنوری(اے پی پی ):سرکل نوشہرہ ورکاں میں سال 2020 میں تھانہ تتلے عالی،نوشہرہ ورکاں اور کوٹ لدھا پولیس نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ برآمدگیاں کیں، سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کے حکم اور ڈی ایس پی سرکل ھاشم گوجر کی نگرانی میں پانچ کروڑ 65 لاکھ کا چوری شدہ مال مسروقہ سامان ،پچاس کے قریب موٹر سائیکلیں برآمد کر کے وارثان کے حوالے کی گئیں، غیر قانونی اسلحہ کے 365 مقدمات درج ہوئےجن میں پچاس کلاشن کوفیں اور دیگر رائفلز اور پستول شامل تھے،منشیات کے خلاف مہم میں دو سو کلو گرام چرس بھاری شراب اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں اور گرفتار ملزمان کو جیل بھیجا گیا۔
سرکل نوشہرہ ورکاں پولیس نے ضلع بھر میں واضع پوزیشن حاصل کی اور افسران بالاء سے شاباش کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں ھاشم گوجر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنے فرائض سے غافل نہیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑتے رہیں گے اور عوام کو سکھ کی زندگی فراہم کرنے میں کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے۔











