وزیراعظم پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف سب کے سامنے ہے :وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

74

لاہور,21 جنوری (اے پی پی ): وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حقیقی تبدیلی کی طرف رواں دواں ہے پڑھے لکھے نوجوان کو کماؤ پوت بنانا ہمارا ایجنڈا ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ کی جانب جا رہے ہیں۔نوجوانوں کی ٹریننگ کے لیے ادارہ بنایا جس میں چوبیس لاکھ نوجوانوں کو ٹرینڈ کیا گیا بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے آئی ٹی منسٹری نے ریکارڈ کام کیا ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹل کیا گیا کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے کنسٹرکشن سے جڑی تمام مشکلات کو تیس دن میں آن لائن ایپ کے ذریعے حل کروایا جا سکتا ہے ۔پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ سندھ بلوچستان اور کے پی کے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرفہ ٹیکنالوجی پارک میں وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری اپنی ٹیم کو باور کروائیں گی کہ جو انہوں نے کہا وہ کر دکھایا ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔احتجاج کی آڑ میں ڈیہاری دار مزدوروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ سے سب قوم نے دیکھ لیا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مردہ باد ریلی سے اپنی ڈوبتی کشتی کا سہارہ نہیں دے سکتے وزیراعظم پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے موقف سب کے سامنے ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم کے اعلان نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہےتحریک انصاف نے تمام رسیدیں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں ۔اب ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو رسیدیں دکھانا ہوں گی۔جب فارن فنڈنگ کیس شروع ہوا تب ن لیگ حکومت میں تھی اگر اس کیس میں کچھ ہوتا تو ن لیگ اب تک نکال چکی ہوتی ۔یہ لوگ صرف نام کے شریف ہیں انہوں نے اکبر ایس بابر کو تحریک انصاف کے خلاف لانچ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوزیشن میں ٹین پرسنٹ والے پیچھے رہ گئے ہیں اب سو پرسنٹ والے سامنے آگئے ہیں تہتر سال کے بعد اب  پنجاب پولیس کی ٹریننگ اور نصاب کو تبدیل کیا جا رہا ہے پنجاب میں چوہدری برادران سے مل کر سینٹ کا الیکشن لڑیں گے۔اس موقع پروزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب  راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ آئی ٹی منسٹری کا کام مشرف دور میں شروع ہوا عوام کی سہولیات کے لیے مختلف ایپ بنائی گئی پنجاب میں 27 لاکھ لوگ ان ایپ کو استعمال کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان کا کنسٹرکشن انڈسٹری کے متعلق بڑا واضح موقف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلق لوگوں کو اب نقشے پاس کروانے اور دوسرے کاموں کے لیے دفاتر نہیں جانا پڑتا ۔سافٹ وئیر انڈسٹری کی پرموشن کے لیے کام کر رہیں ہیں موبائل فون کی چپ انڈسٹری کے لیے چین کے اشتراک سے کام کر رہے ہیں ۔ای روزگار سے تین ماہ کا کورس کر کے نوجوان آن لائن کام کر کے پیسے کما رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بزنس آئیڈیا کے حامل نوجوانوں کو بزنس کے لیے پیسے فراہم کرنے کے لیے پورے پنجاب میں جا رہے ہیں۔