وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام  کا جائزہ اجلاس

67

پشاور،21جنوری(اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش کی زیرصدارت پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے آج یہاں اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے 16 کنال کمرشل زمین فراہم کرے گی جس پر 20 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی. پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کے لیے ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے پشاور آئی ٹی ہب بن جائے گا۔

پشاور ڈیجییٹل کمپلیکس خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور وفاقی محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیلی ادارے  پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔