وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس

118

کوئٹہ،12جنوری (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق اعلی سطح اجلاس منعقدہوا،اجلاس کو کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبہ شہر کی سکیورٹی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے،نیسپاک کی جانب سے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ میں غیر ضروری تاخیر پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے،اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور نیسپاک سے بات کر کے خدشات سے فوری آگاہ کیا جائے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ،چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر حکام نے شریک شرکت کی۔