وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات

84

کوئٹہ 28 جنوری(اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر  نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت، نیوٹریشن پروگرام، کلائمٹ چینج،تعلیم نسواں، زراعت اور کھیلوں کی ترقی اور ترویج سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برطانوی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشترکہ تعاون سے صحت کے شعبے میں 3.5 ملین پاؤنڈ سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا گیا  ۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہےموجودہ حکومت صحت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہےصوبے میں ہنر مند پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے  ہنر مند پروگرام کے تحت تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے صوبے کے 13 اضلاع میں نوجوانوں کو اسکل ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ میرا بلوچستان کا پہلا دورہ ہےبلوچستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گرلز ایجوکیشن اور اسکولوں میں لڑکیوں کی انرولمنٹ سمیت کلائمیٹ چینج اور اس سے منسلک تمام جزئیات پر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ ملاقات میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کرسں کائے، صوبائی سیکریٹری صحت اور سیکرٹری خوراک سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔