وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ کے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری  کی ملاقات

55

 ملتان، 20 جنوری(اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ کے نومنتخب صدر احمد بزدار اور جنرل سیکرٹری بلال خان نیازی سے سرکٹ ہاوس ساہیوال میں ملاقات کی،  ملاقات  کے  موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پورے پینل کی.جیت پر  مبارکباد دی۔

اس موقع پر صدر اے ٹی جے ایم احمد بزدار نے وزیراعلی پنجاب کو صحافیوں کے بنیادی  مسائل  سے آگاہ کیا اور صحافی کالونی فیز ٹو دینے کا مطالبہ کیا۔وزیراعلی پنجاب نے ترجیجی بنیادوں پر صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری بلال نیازی  نے بھی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو ملتان میں اے ٹی جے ایم کی حلف برداری کی تقریب کی شرکت میں دعوت دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صحافی کیمونٹی کے بنیادی مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحافیوں کے  مسائل  پر مشتمل تفصیلات نو منتخب عہدیداروں   نے وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی۔