اسلام آباد،08 فروری (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سےوزیرِ اعلی پنجاب کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری، تجارت و کاروبار سردار تنویر الیاس نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے۔











