وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر  سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کی ملاقات

87

اسلام آباد،25جنوری  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پیر کو یہاں ملاقات  کی اور وزیرِ اعظم کو ڈرون اتھارٹی آرڈیننس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈرون اتھارٹی کے قیام سے ڈرون ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں ریسرچ، امن و امان کے قیام میں معاونت، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لاجسٹکس، زراعت اور متعدد شعبوں میں پر امن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ ملاقات میں  وزیراعظم کو صحت اور الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی کامیابیوں اور انکے مقامی مصنوعات اور برآمدات پر مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔  وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔