وبے میں امریکی حکومت کیلئے زراعت اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع موجود ہیں:گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان

65

پشاور،25 جنوری(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے پاکستانی امور کیلئے امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری Mr. Lesslie D Viguerie نے پشاور میں امریکا کے قائمقام قونصل جنرل Mr. Jim Eisenhut  کے ہمراہ پیرکے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پرتبالہ خیال کیاگیااور خطے میں مثبت تبدیلی کیلئے خیبرپختونخوا اور امریکا کے عوام کے مابین روابط کو مستحکم بنانے پرزوردیاگیا۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ مختلف قدرتی وسائل سے مالامال ہے امریکی حکومت کیلئے خاص طور پر زراعت اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔