وزیر اعظم  زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع خیبر لنڈیکوتل کے 400 خاندانوں میں2400 مرغیاں تقسیم

123

پشاور، 25جنوری(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈیکوتل ویٹرنری ہسپتال میں وزیر اعظم  عمران خان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت لائیو سٹاک حکام نے 400خاندانوں میں 2400مرغیاں تقسیم کیں، جس میں فی خاندان کو 6مرغیاں دی گئیں۔

 اس حوالے سے پیر کولائیو سٹاک کے ضلعی دفتر میں تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں ضلع خیبر کے لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر وحید وزیر،ایم پی اے شفیق شیر آفریدی، پاکستان تحریک انصاف کے گوڈگورنس کے سیکرٹری عظمت علی شینواری ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈاکٹر ریاض و دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع خیبر وحیداللہ وزیر نے کہا کہ مزکورہ پروگرام وزیر اعظم  عمران خان کی طرف سے تین سالہ پروگرام ہے جوکہ باڑہ جمرود اور لنڈی کوتل میں عوام میں مرغیوں کی تقسیم کے حوالے سے ہے۔  اس پروگرام کے تحت آج لنڈی کوتل میں چار سو خاندانوں میں چوبیس سو مرغیاں تقسیم کی گئی اس سے پہلے مزکورہ پروگرام کے تحت بکریاں بھی تقسیم کی گئی تھیں اور یہ پروگرام مزید تین سال تک جاری رہے گا جبکہ جلد ہی دیگر خاندانوں کو فارم مہیا کرینگے جس کے مطابق متاثرہ افراد اور معزور افراد میں بھی مرغیاں تقسیم کی جائیں گی.

 اس موقع پر  پاکستان تحریک انصاف لنڈیکوتل تحصیل کے گوڈ گوارنس کے  سیکرٹری عظمت علی شینواری اور مرغیوں کی تقسیم کے موقع پر آنے والے معذور اور غریب افراد نے علاقے کی عوام میں مرغیاں تقسیم کرنے پر وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور لائیو سٹاک حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔