وزیر اعظم عمران خان اصولی  اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں؛ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

101

لاہور،6جنوری(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اصولی  اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں ۔آج ملک میں امن واستحکام کیلئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات  کا  اظہار   گور نر پنجاب نے رکن اسمبلی  طلعت نقوی اور پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہوئے ہیں ، انشاء اللہ آئندہ چیئرمین سینٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے اپوزیشن کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ31 جنوری آرہا ہے سب دیکھیں گے،اپوزیشن کے استعفے نہیں آئینگے، پی ڈی ایم پریشان ڈیموکر ٹیک موومنٹ بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہر محاذ پر ناکامی کے بعد ”محفوظ راستے ”کی تلاش میں ہے ، پی ڈی ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرنیکی سازشیں کر رہے ہیں، اپوزیشن کو خود ہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سے استعفے کب دے گی ۔