وزیر اعلیٰ  محمود خان،وزیر داخلہ شیخ رشیدکی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق اجلاس

63

پشاور، 27جنوری(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس بدھ کو یہاں وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو صوبے بشمول ضم اضلاع میں میں امن عامہ کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور اسے مزید بہتر کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے اور ضم اضلاع میں امن و امن کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور سیکریٹری محکمہ داخلہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔