وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی شہید لالک جان (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

85

غذر،30جنوری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یاسین ہندور میں شہید لالک جان (نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا ہار چڑھایا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ لالک جان قوم کا سرمایہ اور شہیدوں اور غازیوں کے سردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید نے لازوال قربانی دیکر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہمیں ان پر فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اعلان کیا کہ لالک کے نام پر غذر میں جلد کریڈیٹ کالج بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت غذر روڈ سمیت ہم منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جا رہا ہے۔