وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

85

کوئٹہ، 13 جنوری (اے پی پی ):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سریاب روڈ کوئٹہ کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر پر سابق کمشنر کوئٹہ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے_وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں  کوئٹہ ترقیاتی پیکج اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا _ اجلاس میں منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر کوئٹہ نے کوئٹہ شہر میں  ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی _ وزیراعلی نے کوئٹہ ترقیاتی پیکج میں شامل سڑکوں کے تعمیر کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے

سریاب روڈ کوئٹہ کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر پر سابق کمشنر کوئٹہ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا وزیراعلی نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر، حکومت کے فنڈز اور وقت کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کوئٹہ کے عوام کو خطیر تخمینہ کے کوئٹہ پیکج سے شہر کی بہتری کے حوالے سے توقعات وابستہ ہیں۔ اور یہ منصوبہ شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے وزیراعلی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، منصوبہ بندی و ترقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر موثر میکنزم تیار کرکے مائیکرو لیول مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ  کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا  ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو گی۔