وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے   اعلیٰ سطحی اجلاس

112

کوئٹہ، 11  جنوری(اے پی پی ):وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے   اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہ  ہوا ۔اجلاس میں سانحے مچھ کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سانحے  کے بارے میں تفصیلات، آئندہ لائحہ عمل، امن وامان کی مجموعی صورتحال اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اس میں اعلیٰ حکام و دیگر نے اپنے اپنے محکموں کے جانب سے مختلف تجویز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے بتایا کےبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ صوبے میں موجودہ بدامنی کی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے دہشت گرد ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک منصوبہ بندی کے تحت یہ کارروائیاں کررہی ہیں  جہاں کئی بھی دہشت گرد موجود ہونگے ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا  کے   ہم جنگ  زون میں  ہیں   اور   دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس،، ایڈ یشنیل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،و دیگر حکام نے شرکت کی۔