کراچی،07 جنوری(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا جہاں ان کو مارشلنگ یارڈ کے قیا م کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اگر وزیر منشن میں مارشلنگ یارڈ قائم کیا جائے تو اس کے بے انتہا فوائد سامنے آئیں گے، مارشلنگ یارڈ کے قیام سے ریلوے فریٹ سروس میں نہ صرف ایک انقلاب آئیگا بلکہ شہر سے کنٹینر ٹریفک ختم ہو جائیگی ۔
اجلاس کے دوران وزیر ریلوے کو کے پی ٹی ریل نیٹ ورک جو کہ 33 کلومیٹر پر مبنی ہے کہ بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے اور کے پی ٹی مل کر اس ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔
بعدازاں انہوں نے وزیر منشن اسٹشن اور ساوتھ ایشیا پیسیفک ٹرمینل (ایس اے پی ٹی)کا دورہ بھی کیا، دورے کے دوران بھی وزیر ریلوے کو کنٹینر ہینڈلنگ بالخصوص ایس اے پی ٹی کو ریلوے سے بذریعہ ریلوے نیٹ ورک جوڑنے کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے کے ہمراہ سی ای او ر نثار میمن اور ریلوے کے اعلی افسران بھی مو جود تھے۔











