ٹوبہ ٹیک سنگھ ؛ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر سرپرستی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

72

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،11جنوری (اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر سرپرستی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔

15جنوری تک مہم میں 3 لاکھ 87ہزار 579 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف، چاروں تحصیلوں میں 935 موبائل،106 فکس،49 رومنگ ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہیں 83،یوسی ایم اوز اور 198 ایریا انچارجز بھی فیلڈ میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔تقریب میں پی ٹی آئی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق اور افسران صحت نے بھی بچوں کو قطرے پلائے۔ڈپٹی کمشنر کی محکمہ صحت کو 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیمیں کرونا سے بچائو کے  حفاظتی اقدامات پر بھی عمل کریں والدین سے اپیل کی ہے کہ  پیدائش سے لیکر پانچ تک کے بچوں کو ویکسئین کے دو قطرے لازمی پلائے جائیں ،ضلعی انتظامیہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریگی،فرضی اعدادوشمار اور گڑبڑ کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹاجائیگا،تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کو چیک کریں۔