پشاور ضلعی انتظامیہ کا دورہ ، روڈ پر واقع قبرستان میں مشترکہ آپریشن، بھاری مشینری کے زریعے غیر قانونی تعمیرات مسمار

69

پشاور، 19جنوری(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر پشاور علی محمد اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹاؤن تھری انتظامیہ کیساتھ  دورہ روڈ پر واقع قبرستان میں مشترکہ آپریشن میں بھاری مشینری کے زریعے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

 آپریشن میں 3 کنال 5 مرلے اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی جس کی قیمت کروڑوں میں ہے جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر چار افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کاروائی کے بارے میڈیا کو بتایا کہ قبرستانوں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔