پشاور میں حکومتی ہدایات پر پیشہ ور گداگروں کےخلاف کارروائی کا آغاز

110

پشاور، 6جنوری ( اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر  ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی ہدایت پر پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاگیاہے ،اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے آج شہر کے مختلف علاقوں بشمول یونیورسٹی روڈ، صدر، حیات آباد اور دیگر عوامی مقامات پر کریک ڈاون کرکے متعدد بھکاریوں حراست میں لے لیا۔ اس آپریشن میں انٹی ڈرگ اینڈ بیگرز فورس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کو پولیس کی مدد تکمیل تک پہنچایا۔

 سوشل ویلفیئر حکام کیمطابق پشاور میں بھکاریوں اور نشئیوں کیخلاف آپریشن ایک ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک مختلف علاقوں سے گیارہ سو گداگر اور نشے کے عادی افراد کو پکڑ کر بحالی سنٹر منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ تمام عوامی مکامات پر اپریشن کیا جائے گا جسکا مقصد انکی بحالی ہے، اور اس مقصد کیلئے وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ نے خصوصی فورس شکیل دی ہے۔