پشاور، 6جنوری(اے پی پی):ڈی آئی خان میں ناکہ بندی کے دوران رات گئے درہ بند روڈ پر مشکوک گاڑی سے ایک سو پندرہ کلو چرس بر آمد کر لی گئی ،چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔
ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔











