بورے والا،06جنوری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ صدر بورےوالا کا اچانک دورہ کیا اورتھانہ کا ریکارڈ ،صفائی،محرر روم، حوالات اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر بورےوالا رانا نیک محمد کیساتھ تفصیلی کرائم میٹنگ میں سنگین مقدمات کا بغور جائزہ لیا۔
ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے حوالات میں بند ملزمان کو بھی چیک کیااور ان کی تفصیلات حاصل کیں جبکہ فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آتے ہوئے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے۔











