کمشنر الیون نے 10 اوورز میں 111 رنز سکور کئے جبکہ ڈی سی الیون نے ساتویں اووز میں ہی میچ جیت لیا

287

ملتان، یکم جنوری ( اےپی پی): کمشنر الیون اور ڈی سی الیون کے درمیان کرکٹ میچ میں ڈی سی الیون نے جیت کی رویت برقرار رکھی۔کمشنر الیون نے 10 اوورز میں 111 رنز سکور کئے جبکہ ڈی سی الیون نے ساتویں اووز میں میچ جیت لیا۔ڈی سی الیون کے ندیم اختر نے چوکے اور چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور انہوں نے 26 بالز پر77 رنز بنائے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے آل راونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

کمشنر الیون کی قیادت کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کی جبکہ ڈی سی الیون کی ٹیم ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی قیادت میں میدان میں اتری۔کمشنر جاوید اختر محمود نے وننگ ٹرافی ڈی سی الیون کے کپتان عامر خٹک کے حوالے کی۔ کمشنر ملتان نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لگا تار کام کی تھکن کے بعد تازہ دم ہونے کے لئے تفریح بہت ضروری ہے۔آئندہ بھی دوسرے کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم سی جی ملتان کا تاریخی کرکٹ گراونڈ ہے اس گراونڈ کی تزئین و آرائش کے لئےمنصوبہ بنایا جائے گا۔کمشنر ملتان نے  اپنی ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خطاب میں کہا کہ دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد شہریوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے پیغام ہے۔کھیل عالمی وباء کے اس دور میں تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مین آف دی میچ ندیم اختر کو پچاس ہزار روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے  ڈی سی الیون کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی انعامات دینے کا اعلان کیا۔