کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر شجاع آباد کا دورہ کیا

110

شجاع آباد, یکم جنوری( اے پی پی ): کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر شجاع آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر محمد زبیران کے ہمراہ تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا جاوید نے  کمشنر ملتان کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمشنر ملتان نے مختلف مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے۔ انہوں نےدوائیوں کے سٹاک اور ان کی رجسٹریشن کا بھی جائزہ لیااور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اس سلسلے میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سرکاری ہسپتال میں شہریوں کو مسلسل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج اور دوائیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں کمشنرملتان نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا ، جہاں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے انہیں سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کے مسائل کی نگرانی کے حوالے سے ایک جامع نظام تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہری میں شکایات کو سننے کے اس انداز سے لوگوں کی پریشانیوں کو حل کیا جاسکتا ہے اور ہدایت کی کہ درخواست دہندگان کے معاملات حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔