کمشننر جاوید اختر  کی زیر صدارت  اجلاس، ملتان کی بیوٹیفیکیشن،پلانٹیشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

282

ملتان،30جنوری(اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب  کی ہدایات پر عملدرآمد بارے کمشننر ملتان جاوید اختر محمود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، جس دوران ملتان کی بیوٹیفیکیشن،پلانٹیشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام محکمے منظم روابط کے تحت منصوبہ جات  کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور این ایچ اے کے ساتھ کوآرڈی نیشن بہتر بنائی جائے،شہر کے داخلی راستوں پر کارپوریشن لائٹس  اور پی ایچ اے پودے لگائیں۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ این ایچ اے کی روڈز پر غیر قانونی پلازوں،کمرشل عمارتوں کو سیل کردیا جائے،ملتان کے داخلی و خارجی راستوں کو خوب صورت ترین بنانے کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں  نے کہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے کے ساتھ جوائنٹ ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے اور سڑکوں کے ساتھ اگی جھاڑیوں کو ختم کرکے جگہیں ہموار کریں اورنادرن بائی پاس پر اونچی جگہوں سے فوراً مٹی اٹھائی جائے۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی لوڈر گاڑیوں پر ٹریلرز لگائے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تمام تر کارروائیاں لائیو سسٹم سے منسلک ہونی چاہئیں۔