گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی

103

کراچی06 جنوری (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا اور ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات کو یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی بحالی کے لئیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔