ایبٹ آباد :مری گلیات روڈ انٹر پوانٹ ہرنو ریور کے مقام پر صفائی مہم شروع

60

ایبٹ آباد ،08 جنوری (اے پی پی ): مری گلیات روڈ انٹر پوانٹ ہرنو ریور کے مقام پر انتظامیہ کیجانب سے صفائی مہم کاآغازکر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی نے ایبٹ آباد کے سیاحتی علاقوں کو خوبصورتی سے نوازہ ہے اوراسے صاف ستھرا رکھناہماری زمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سکول کے بچوں، متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں ،میڈیا کے نمائندوں نے صفائی مہم میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حصہ لیا ۔