اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرے: ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ  

57

حیدرآباد، 5 فروری (اے پی پی): ڈویزنل کمشنر محمد عباس بلوچ  نے کہا  ہے کہ دنیا کو یاد کرانا چاہتے ہیں کہ وہ  اقوام متحدہ  کی پاس کردہ قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ  کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت مل سکے۔

 یہ بات ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیر میں  مسلمانوں پر بھارتی جارحیت اور مظالم کیخلاف احتجاج کا دن ہے ،ہم سب عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ کشمیر کو اس کا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہہ رگ ہے اور ملک کےاکثر  عوام  کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف اس وقت سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ہم سب پر عزم ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تبریز صادق مری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی قندیل فاطمہ و دیگر متعلقہ افسران،اسکائوٹس، تمام محکموں کے  افسران پولیس، رینجرز  کے علاوہ اساتذہ اور طالب علموں  سماجی تنظیموں دیگر معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔