ملتان،17فروری(اے پی پی):آر پی او سید خرم علی نے اچانک تھانہ چہلیک کا معائنہ کیا۔سید خرم علی نے کہا کہ تھانہ کا ماحول خوشگوار بنایا جائے اور تھانہ میں آنے والے سائل کی داد رسی میں تاخیر نہ کی جائے۔انہوں نے حوالات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
آر پی او نے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کے ذریعے افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے میں پیشرفت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پروگرام میں شامل تھانوں کا فرق واضح ہونا چاہیئے۔
سید خرم علی نے کہا کہ تاجروں سے ملاقات کر کے مسائل حل کریں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کےلیے عوام کا تعاون حاصل کریں۔انہوں نے تھانہ کی مسجد کی تزئین وآرائش کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر نے بریفنگ دی۔ ایس پی عمران اور اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی سمیت ریڈر محمد نعیم اور ایس ایچ او بشیر ہراج بھی موجود تھے۔