چترال ؛ وادی ارکاری میں  برفانی چیتا  شکار کرتے ہوئے پہاڑی سے نیچے گرنے  سے  شدید زخمی ہو گیا

91

چترال،27 فروری(اے پی پی ):وادی ارکاری میں  برفانی چیتا  شکار کرتے ہوئے پہاڑی سے نیچے گرنے  سے  شدید زخمی ہو گیا ہے  اور   کمر کی ہڈی   ٹوٹ  گئی ہے ، جسے  اطلاع  ملنے پر    محکمہ  جنگلی حیات نے  ریسکیو کر لیا ہے ۔

مقامی  لوگوں نے اسے  ایک محفوظ  مقام پررکھ کر گوشت وغیرہ کھلایا تاکہ بھوک سے نڈھال نہ ہو اور محکمہ جنگلی حیات کو اطلاع دی جنہوں  نے برفانی چیتے کو ریسکیو کیا اور اسے شفا حانہ حیوانا ت منتقل کیا۔واضح رہے کہ وادی ارکاری میں جنگلی حیات بہت زیادہ ہیں ۔