لاہور شہر میں نئی نسل کے زندگی گزارنے کیلئے درخت لگانا ہونگے؛ معاون خصوصی  ملک امین اسلم

102

لاہور،27جنوری (اے پی پی ):وزیراعظم کے معاون خصوصی  برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں لاہور کو بچانے اور اس شہر میں نئی نسل کے زندگی گزارنے کیلئے درخت لگانا ہونگے۔

گوگرین اور پی ایچ اے کے زیراہتمام گلبرگ کے نرسری گراؤنڈ پارک میں پودا لگانے کے بعد انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک میں 10ارب درخت لگانے اور اربن ایریاکو گرین کرناہے، موسم بہار مہم میں نرسری گراؤنڈ میں پودے لگانا بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

معاون خصوصی  برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے بتایاکہ پچھلے 10سالوں کے دوران 2008ءسے 2018تک لاہورکے اندر 70فیصد گرین کور ختم کیاگیاہے،1998میں لاہورکا ٹری کور ایریا4.5فیصد تھا آج وہ پوائنٹ 6فیصد پر گرچکاہے یعنی لاہور میں درخت تقریبا ختم کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لاہور کو بچانے اور اس شہر میں نئی نسل کے زندگی گزارنے کیلئے درخت لگانا ہونگے۔