آپریشن سو ئفٹ  ریٹارٹ کی مناسبت سے نغمے کا ٹیزر جاری، نغمہ کل ریلیز کیا جائیگا

89

 

اسلام آباد ، 23 فروری (اے پی پی ): پاک فضائیہ آپریشن سوئفٹ  ریٹارٹ کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ پیش کر رہی ہے جسے 25 فروری کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پاکستان کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔