اوکاڑہ؛ ایم اے جناح روڈپر واقع بنک آف خیبر میں آتشزدگی،ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پالیا

126

اوکاڑہ،14 فروری(اے پی پی): ایم اے جناح روڈ پر واقع بنک میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔