ملتان؛بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے سلسلے میں ڈبلیو ایم سی کیجانب سے صفائی آپریشن جاری

68

ملتان، 15فروری(اے پی پی):بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے صفائی آپریشن جاری ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام محکموں کو مثالی انتظامات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

 ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے ائر پورٹ سے ڈی ایچ اے سکواش کورٹ جانیوالے روٹ پر صفائی کے انتظامات جاری ہیں، کمپنی نے صفائی کے لئے شام کی شفٹ میں بھی ورکرز تعینات کر دیئے ہیں اور

شاہروں پر پانی کے چھڑکاو اور چوکوں پر لائم لائنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے روٹ پر کام کرنیوالے تمام ورکرز کو یونیفام پہننے کی ہدایت بھی کی ہے۔