اوکاڑہ:پاکستان کی اقتصادی ترقی میں زرعی شعبہ کی اہمیت مسلمہ ہے,زرعی ماہرین کاایک روزہ تربیتی سیمینارسے خطاب

160

اوکاڑہ,25فروری )اے پی پی):پاکستان کی اقتصادی ترقی میں زرعی شعبہ کی اہمیت مسلمہ ہے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی اور زرمبادلہ کے حصول میں بھی زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں نے بھر پور کردار ادا کیا ہے ملک میں معیاری پھلوں کی پیداوار کے حصول اور ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے سر ٹیفائیڈ پودے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بزدار صوبہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ پرائیو یٹ سیکٹر میں جدید نر سر یوں کےقیام، نرسری مالکان اور وہاں پر کام کرنے والےتکنیکی عملہ کی عملی تربیت کے پروگراموں کے آغاز کے ساتھ،سر ٹیفائیڈ پودوں کی نر سری مالکان کو دستیابی یقینی بنانے،نر سر ی فارمز کو رجسٹرڈ کروانے اور سائنسی بنیادوں پر نئے پودے تیار کرنے کے لئے عملی اقدامات کو بڑھا وا دیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن چوہدری شاہدحسین

،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹرہارٹیکلچر فیصل آباد حاجی محمد ارشد نے اوکاڑہ میں ضلع بھر کے نر سری مالکان،کام کرنے والوں کے ایک روزہ تربیتی سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محکمہ زراعت ہارٹیکلچر فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی سیمینار میں ایوب ریسرچ فیصل آباد کے سائنسدان محمد معاذ عزیز نے سٹرس کے سر ٹیفائیڈ پودے پیدا کرنے،پھلدار پودوں کی نرسری اور نئے پودے خود سے سائنسی بنیادوں پر اگا سکے اور جدید ہارٹیکلچر طریقوں سے روشناس کرایا۔سٹرس کے ساتھ ساتھ امرود،کھجور اور دیگر پھلدار پودوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا اس موقع پر حاجی محمد ارشد ڈپٹی ڈئر یکٹر ہارٹیکلچراور ڈاکٹر زاہد اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ہارٹیکلچر نے نرسری مالکان کو اپنی نر سریاں رجسٹرڈ کرنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ اب ہر نرسری رجسٹرڈ ہوگی اور کاشتکاروں کو جدید خطوط پر استوار نر سر یوں سے نئی نئی اقسام کے پودے ہی مل سکیں گے پھلدار پودوں میں خود کفالت ہی ہمارے وطن عزیز کی وقت کی ضروت ہے انہوں نے کاشتکاروں کو

(GPU) GREEN PLAZM UNITS

کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اب کاشتکار بیماری سے پاک جدید اقسام کے پودے حاصل کر سکیں گے اور موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہی اصل ہدف ہے اس موقع پر 100 سے زیادہ نر سری مالکان، کاشتکاران نے انتہائی دلچسپی سے ایک روزہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو پھلدار پودوں اور نر سریوں سے متعلقہ ہر قسم کے مسائل اور سوالات کے جوابات دیئے انہوں نے اس بات کا یقین دلایاکہ بیماریوں سے پاک پودے کاشتکار کی دہلیز تک پہنچائیں گے تب ہی وطن عزیزخوشحال و کامران ہو گا۔