اوکاڑہ: گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے عالمی یوم تفکر کا انعقاد

191

اوکاڑہ،25فروری (اے پی پی):گورنمنٹ  ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ میں عالمی یوم تفکر کے حوالے سے پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی مسز سلیم صادق تھی تقریب میں ضلع اوکاڑہ کی 400 گرلز گائیڈ نےشرکت کی۔ پروگرام آرگنائزر  گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب مسز طاہرہ سلطان نے عالمی یوم تفکر کے اغراض و مقاصداورآج کے دن امن کا خصوصی پیغام دیا

۔اس موقع پر گرلزگائیڈ نے امن کے پیغامات سے متعلقہ مختلف خاکے پیش کئے۔ تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ گائیڈ کمشنر مسزنصرت پروین، مس نیر سلطانہ اور مس حمیرا نےکی تقریب میں مختلف سکولوں کی طالبات نے شرکت کی جبکہ مہمانان اعزاز میں شفقت رسول۔سہیل خان لودھی ۔شیخ ندیم شیراز۔رانا عبداللّه اعجاز شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی مسز سلیم صادق نے بہترین کارکردگی پر ٹیچر گائیڈرز اور گرلزگائیڈ میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں۔