اوکاڑہ: حکومت زرعی شعبہ کو ترقی یافتہ سیکٹر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،عامر عقیق خان

88

اوکاڑہ، 10فروری ( اےپی پی): پٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ جدید طریقہ کاشتکاری شعبہ زراعت کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ازحد ضروری ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مشینی کاشت کو فروغ دینا ہے آبپاشی کے لئے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے تدابیر کرنا ہوں گی اور اس سلسلہ میں ڈرپ اری گیشن ،سپرینکلنگ اری گیشن بہترین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ اوکاڑہ سعید اللہ علوی اور واٹر مینجمنٹ آفیسر حامد نواز شاہ کے ہمراہ ہائی ایفی شنسی اری گیشن سسٹم کے فیلڈ میں معائنہ کے موقع پر کیا انہوں نے حکومت پنجاب کے سبسڈی پروگرام کے تحت ڈرپ اری گیشن سسٹم حاصل کرنے والے زمینداروں سے ملاقات کی اور ان کے فیلڈ کا بھی معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے موضع شیریں معافی میں کچے کھالوں کو پختہ کرنے کے پنجاب گورنمنٹ کے منصوبہ کے تحت پختہ کئے جانے والے کھال کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی ڈائر یکٹر آن فارم واٹرمینجمنٹ سعید اللہ علوی نے ضلع میں ڈرپ اری گیشن سسٹم اور کھال پختہ کرنے کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ ڈرپ ایری گیشن سسٹم میں کل تخمینہ کا 40 فیصد زمیندار ادا کرتا ہے اور بقایا 60 فیصد پنجاب گورنمنٹ معاونت کرتی ہے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ضلع میں آن فارم واٹر مینجمنٹ اوکاڑہ کے زیر نگرانی جاری منصوبوں پر اپنے اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ کو ترقی یافتہ سیکٹر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس منصوبہ سے بھر پور استعفادہ کریں تاکہ ان کی پیدواری لاگت کم سے کم ہو سکے اور وہ اپنی پیداوار کازیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے موضع شیریں معافی میں محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کی جانب سے بنائے گئے پختہ کھال کا افتتاح بھی کیا ۔