اوکاڑہ: پولیس کی  منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائی، 5 کلو گرام چرس برآمد

77

اوکاڑہ،10فروری(اے پی پی) :تھانہ حویلی لکھا پولیس نےمنشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کے نتیجے میں پانچ کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر محمد سوار کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم رفیق عرف پھیکی میراثی کو  گرفتار کرلیاجبکہ  ملزم کے قبضے سے پانچ کلو  گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔