جہلم؛ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کیلئے  ڈی سی دفتر تا وائے کراس چوک تک ریلی نکالی گئی

55

جہلم، 05 فرور(اے پی پی ):پنجاب حکو مت کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جہلم میں انتظامیہ کی زیر نگرانی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کیلئے  ڈی سی دفتر تا وائے کراس چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں  ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال سمیت سرکاری افسران و عملہ،شہری تنظیموں کے عمائیدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے کشمیری بھائیوں، بچوں، بہنوں، ماؤں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 اے سی دینہ محمد وقار نے میرپور انتظامیہ کے ساتھ مل کر منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا۔جہلم میں ریلی کے موقع پر ڈی سی راؤ پرویزاختر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی  مسئلہ  ہے جس کو حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ہر فورم پر اجاگر کر رہی ہے، کشمیریوں کے حق خود اردیت کے حصول کے لئے ہر قسم کی اخلاقی، سفارتی اور قانونی حمایت جاری رہے گی۔

اس موقع اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ تقریب کا مقصد کشمیری بھائیوں، بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حق خود اردیت کی جنگ میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بزدار حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو حق خود اردیت دلوانے کے لئے بینالاقوامی سطح پروزیر اعظم عمران خان کام کر رہے ہیں۔