بھارت میں مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا آج پنجاب کے سکھ بھی کہتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح کے فیصلے ٹھیک تھے: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار  آفریدی

76

لاہور ،24 فروری(اے پی پی): چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار  آفریدی نے نجی یونیورسٹی میں طلبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا بہنیں بیٹیاں اور ماؤں کورب نے سب سے زیادہ نوازہ ہے، میری والدہ پنجاب سے تھیں میری پرورش پنجاب نے کی ہے،ایک سو پچھتر سالوں میں کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں ملے، کشمیر میں ظلم وستم اور ڈیموگرافک دہشتگردی ہورہی ہے، کشمیر میں تیرہ سے اسی سال کی خواتین پر جنسی تشدد ہوا، شہر یار آفردی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا صرف سیلفی کیلئے نہیں بلکہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی لیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا ہم مذہب کے نام پر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچتے ہیں، آج ویسٹ ہم پر پی ایچ ڈی کر رہاہے، مسلمانوں پر پوری دنیا میں ظلم ہو رہا ہے کیا پاکستانی اور کشمیری انسان نہیں، امریکہ اور مغرب میں کتے کو پتھر مارنے کا بھی جواب دینا پڑتا ہے کشمیر پر ہیومن رائٹس کیوں خاموش ہے اور اِنفو لیب کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود یو این، جی 7 اور جی 20 کیوں بھارت پر پابندی نہیں لگا رہے، بھارت میں مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا آج پنجاب کے سکھ بھی کہتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح کے فیصلے ٹھیک تھے۔