جلالپورپیروالا؛  قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 18 کنال کمرشل اور رہائشی رقبہ واگزار کرا لیا گیا

53

ملتان ، 17اکتوبر(اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر  قبضہ مافیا کے خلاف شروع کئے گئے  کریک ڈاؤن میں شدت آ گئی ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تحصیل  جلالپورپیروالا میں گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے  جس کے تحت 18 کنال کمرشل اور رہائشی رقبہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔

سرکاری ریٹ کے مطابق رقبے کی قیمت 17کروڑ23 لاکھ روپے بنتی ہے۔ قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر دیواریں تعمیر کرکے احاطوں پر قبضہ کر رکھا تھا، جسے بھاری مشینری کے ذریعے  مسمار کر دیا گیا ہے۔

 آپریشن کی قیادت اے سی جلالپورپیروالا مدثر ممتاز نے کی جبکہ  پولیس کی نفری، ریونیو سٹاف اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔