جلالپورپیروالا کے اونٹ پپو نے رستم پاکستان کا اعزاز پاکر جلال پور کا نام روشن کردیا

118

جلاپورپیروالا،06 فروری(اے پی پی ): ٹھیکیدار اسحاق سانگی کے پپو نامی اونٹ ضلع راجن پور میں منعقد ہونے   والا  اونٹ دنگل پانے  نام  کر لیا   اور  جلالپور کا نام روشن کیا۔

اونٹ کے مالک اسحاق  نے کہا کہ  پپو نامی اونٹ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ، چیلنج کرتا ہوں میرے اونٹ کے مقابلے میں کوئی اونٹ نہیں ہے جوشوقین حضرات میرے اونٹ کا مقابلہ کرنا چاہیں تو میرے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ۔

اسی خوشی میں  موضع بہادرپور تحصیل جلال پور پیر والا میں دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی سیاسی  شخصیات نے شرکت کی  ۔تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد اکرم کنہوں ،سماجی رہنماڈاکٹر ملک فدا حسین گھلو، ملک محبوب احمد  بھٹہ ،سردار بلا ل ڈیپال ،سردار ملک فیض رسول کورائی آ ف فاضل پور ،ملک ممتاز حسین گھلو، احسن سانگی ،محمد محسن سانگی، محمد حسنین سانگی، محمد وسیم سانگی، محمد مشتاق سانگی نے ملک اسحاق سانگی کو مبارکباد پیش کی۔