ہری پور؛ ذوہیب شاہ مشوانی قتل کیس میں نامزد ملزم شعیب گرفتار کر لیا

88

ہری پور، 06 فروری(اے پی پی ): ذوہیب شاہ مشوانی قتل کیس میں نامزد ملزم شعیب گرفتار کر لیا ہے ۔

ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز نے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجد حسین اور ڈی ایس پی خانپور ابرار خان کے ذوہیب شاہ قتل کیس کے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کچھ روز قبل تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود بسومیرا میں ذوہیب شاہ مشوانی کو قتل کرنے کا واقعہ رونما ہوا۔ جس پر مقتول کے والد ثناء اللہ شاہ کی مدعیت میں شعیب ولد داؤد سکنہ ناڑہ  کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد عارف و دیگر افسران پولیس پر مشتمل ٹیم کو جلد از جلد مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے۔ جنہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف پہلوؤں و تکینکی بنیادوں اور انٹیلی جنس معلومات پر تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں عمل میں لائیں۔

 ایس ایچ او تھانہ کوٹ نے ہمراہ نفری پولیس کے ایک کارروائی کے دوران  مقدمہ میں نامزد ملزم شعیب کو گرفتار کیا۔ مقدمہ میں میرٹ پر مبنی تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے اور  مظلوم کو انصاف دلانے  کے لئے ہری پور پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔