مظفرآباد؛پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر  ثوبیہ کمال خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر  کشمیری مہاجرین کیمپ کا دورہ

83

مظفرآباد،05فروری(اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان  ثوبیہ کمال خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر جمعہ کو یہاں کشمیری مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثوبیہ کمال نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی اور کشمیری قوم متحد ہیں، صدر پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے آزاد کشمیر آئے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان  ثوبیہ کمال خان نے کہا کہ بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیروں کا تشخص چھیننے کی کوشش کر رہا ہے ، کشمیری بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بین اقوامی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلوائے۔