جیکب آباد؛ آگ لگنے سے دس سے زائد گھر جل گئے

101

جیکب آباد، 05 فروری(اے پی پی ): نواحی گاؤں جونگل میں ایک گھر میں چولہے سے آگ لگ گئی، گھر میں موجود خواتین نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ قریبی گھروں کو لپیٹ میں لیتی گئی، دیکھتے ہی دیکھتے دس سے زائد گھر جل گئے، قریبی دیہاتیوں نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی مگر فائر بریگیڈ کی تاخیر کے باعث تمام کے تمام گھروں کا سامان جل کر  راکھ  ہو  گیا ۔