پشاور: یوم کشمیر سائیکل ریس مردان کے عمر فاروق نے جیت لی

378

پشاور، 05 فروری (اے پی پی ): خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے یوم کشمیر سائیکل ریس نادرن بائے پاس رنگ روڈ پر منعقد ہوئی جس میں سینئر اور جونیئر کیٹگریز کے پچاس سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ۔

سینئر ریس 28 کلومیٹر پر محیط تھی جس میں مردان کے عمر فاروق نے 42:35 ٹائم کے ساتھ پہلی ، پشاور کے سجاد علی خان نے 42:40 ٹائم کے ساتھ دوسری اور پشاور ہی کے عبداﷲ نے 42:43 ٹائم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 14 کلومیٹر پر محیط جونیئر کیٹگری ریس میں پشاور کے مختلف کلبز کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا جس میں ساجد سائیکلنگ کلب کے یوسف نے پہلی ، وارث نے دوسری اور نور آباد کلب کے وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ریس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نثاراحمد نے کیا ۔

 اختتامی تقریب پرمہمان خصوصی ممبرصوبائی اسمبلی آصف خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے  جبکہ ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ، سیکرٹری جنرل و صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد ، ٹیکنیکل آفیشلز مراد علی ، افتخار اعوان ، مرتضیٰ ، محمد حسن ، احد ، بلال سمیت دیگراہم

شخصیا ت موجود تھیں ۔