حج اگر کورونا ویکسین کے تحت ہوا تو ہم اس کیلئے تیار ہیں، حجاج کی ویکسینیشن کرینگے؛وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

130

اوکاڑہ،13فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ابھی تک نہیں بتایا کہ حج معمول کے مطابق ہو گا یا کورونا ایس اوپیز کے تحت ہوگا،معمول کے مطابق ہوتا تو نومبر میں ہمارا ان سے ایم او یو ہوجاتا۔ہم سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں کہتے ہیں کہ انتظار کریں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا سمیت دنیا کے کسی ملک کے ساتھ سعودی حکومت کا ایم او یو سائن نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حج اگر کورونا ویکسین کے تحت ہوا تو ہم اس کے لئے تیار ہیں،حجاج کی ویکسین کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو سکینڈل میں سامنے آنے والے لوگ اپنے گندے ہاتھ سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع جیسے شرفا پر ڈال رہے ہیں۔ویڈیوسیکنڈل میں ملوث لوگوں کے پاس اسد قیصر اور پرویز خٹک کے بارے میں ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔