مانسہرہ میں بھی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

99

مانسہرہ، 13 فروری ( اےپی پی): وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک کو سرسبز اور صاف بنانے کیلئے مانسہرہ میں بھی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر رفاعی ادارے آغوش کے سکول کے بچوں نے پودے لگا مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ شہری علاقوں میں 22 لاکھ پودے لگائے گی اور شہر میں پودے گود سکیم کے تحت گھر گھر جاکر مفت پودے بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ محکمہ جنگلات اور واٹر شید ضلع میں 60 لاکھ پودے لگائیں گے۔

 انھوں نے بتایا کہ اس دفعہ پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے پلانٹو میٹر بھی لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آنے والی نسلوں کو بہتر اور صاف آب وہوا اور ماحول فراہم کرنے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہیے۔